ملک کے 14 ویں صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو چکا ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
خیبرپختونخوا سے سابق صدر آصف علی زرداری کو 17ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی نے91ووٹ حاصل کیے ہیں۔
دوسری جانب سندھ اسمبلی میں آصف علی زرداری نے 151 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ محمود خان اچکزئی 9ووٹ حاصل کرنےمیں کامیاب ہو پائے۔
صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری
کے پی کے اسمبلی میں کل 109ووٹ کاسٹ کیے گئے جبکہ ایک ووٹ مسترد کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب صدارتی انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کے 296 اورسینیٹ کے 84 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا، پنجاب اسمبلی میں 352اراکین جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں 109 اراکین نے ووٹ ڈالے ہیں۔
اسی طرح سندھ میں سندھ اسمبلی میں 161اراکین نے جبکہ بلوچستان اسمبلی میں 47 اراکین نے ووٹ کاسٹ کئے ہیں۔