چیئرمین پی ٹی آئی (نظریاتی)اختر اقبال ڈار کا ساڑھے 7 بجے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان

اختر اقبال ڈار

تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختراقبال ڈارساڑھے7بجےپریس کانفرنس کریں گے،جس میں وہ پارٹی کےآئندہ لائحہ عمل سےمیڈیا کوآگاہ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختراقبال ساڑھے 7 بجے پریس کانفرنس کریں گے جس میں پارٹی لائحہ عمل اور تحریک انصاف سے اتحاد یا پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے اہم اعلانات متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ پریس کانفرنس اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بلا نہ ملنے کی صورت میں اپنے امیدوارو کو پلان بی کے تحت پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے کا کہا گیاہے۔

راجہ ریاض الیکشن سے دستبردار ہو گئے

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے بلے کا نشان نہ ملنے کی صور ت میں پلان بی پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف نظریاتی گروپ کا انتخابی نشان بیٹس مین اپنے تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو جاری کردیا تھا۔

پی ٹی آئی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کوئی آپ کا ٹکٹ جمع نہیں کرتا توڈسٹرکٹ، صوبائی اور سنٹرل الیکشن کمیشن کو شکایت کریں۔اپنی تحریری شکایت بھی ضلعی اور صوبائی الیکشن کمشنر کو جمع کروائیں، اس کے علاوہ کہا گیا کہ پولیس کو درخواست دیں اور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں اور تمام ثبوت پارٹی کو بھی جمع کروائیں۔

بلا نہیں بلے باز، تحریک انصاف کا متبادل پلان سامنے آ گیا

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ ٹیم میں سب کرپٹ ہیں، بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کچھ نہیں کہنا چاہتا لیکن یہ سب کرپٹ ہیں۔

اختر اقبال کا ایک سوال ”کیا ان سے اتحاد یا ٹکٹ جاری کریں گے؟” کے جواب میں کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)بیرسٹرگوہر جیسےکرپٹ اور دو نمبر لوگ پارٹی پر قابض ہیں، ان میں سے کسی سے بھی بات نہیں ہو سکتی۔


متعلقہ خبریں