سینئر اینکر پرسن منصور علی خان نےکہاہےکہ میرے خیال میں تحریک انصاف کا 30 اکتوبر 2011 کا جلسہ ن لیگ کے جلسے سے تھوڑا بڑا تھا۔
ہم نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے منصور علی خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مینار پاکستان جلسے میں 70 ہزار سے ایک لاکھ تک لوگ شریک تھے ۔
نوازشریف کو سب سے پہلے عدالت جانا چاہئے تھا،علی محمد خان
انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے زبردست محنت کی گئی ملک بھر سے ورکرز نے جلسے میں شرکت کی ہے۔ پورے پاکستان کے لوگوں کو یہاں تک لانا بہت بڑا ٹاسک تھا، زیادہ تر لوگ لاہور کے باہر سے آئے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آج خوش ہو گی کہ آج اچھا شو کیا ہے،یہ کوئی چھوٹا شو نہیں تھا۔
اینکر منصور علی خان نے مینار پاکستان پر ن لیگ کے جلسے کی تعداد بتا دی@_Mansoor_Ali pic.twitter.com/Y01g55o6i6
— HUM News (@humnewspakistan) October 21, 2023