کراچی: اے وی سی سی پولیس کارروائی، موٹر سائیکل اسنیچر گرفتار


اے وی سی سی پولیس نے خفیہ اطلاع پر مرشد ہسپتال نزد نیول کالونی مین حب ریور روڈ، مواچھ گوٹھ، کراچی پر کاروائی کرتے ہوئے 01 موٹر سائیکل اسنیچر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی اے وی سی سی ذیشان شفیق کے مطابق  گرفتار ملزم سے چھینی ہوئی 01 موٹر سائیکل (ہنڈا 125)،01 ٹی ٹی پسٹل بمعہ 03 راونڈز بر آمد ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور پہلے بھی جیل جاچکا ہے۔


متعلقہ خبریں