جڑانوالہ میں کل عام تعطیل کا اعلان


انتظامیہ نے جڑانوالہ میں کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن  کے مطابق جڑانوالہ میں کل تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے جڑانوالہ واقعہ کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔

اس سلسلے میں ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی،قرآن پاک کی بے حرمتی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کا حکم بھی دیدیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اقلیت کی آبادیوں پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی گئی جسے پولیس نے ناکام بنادیا ساتھ ہی ساتھ امن کمیٹی کو بھی متحرک کردیا گیا۔

پولیس نے اب پرتشدد واقعات میں ملوث 100سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔کمشنر،آرپی او،ڈی سی اوفیصل آباد نفری کے ساتھ موقع پر موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں