اسلام آباد میں مظاہروں پر پابندی


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کے تحت احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد میں قائم عدالتوں کے گردونواح میں مظاہروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ احاطہ عدالت میں وکلا، صحافی اور زیرسماعت مقدمات سے متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔

دہشت گردی اور دیگر خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹس میں معاملہ زیرالتوا ہے، فیصلہ نہ مانیں تو توہین عدالت ہو گی، وزیر قانون

ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اور کسی بھی غیرمعمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 پر کریں۔


متعلقہ خبریں