قانون کے نفاذ اور امن و امان کے قیام کیلئے سندھ اور آزادکشمیر پولیس بہترین کام کر رہی ہے،سردار تنویر الیاس

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے وزرا کو قلمدان سونپ دیئے: نوٹی فکیشن جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ قانون کے نفاذ اور امن و امان کے قیام کیلئے سندھ پولیس اور آزادکشمیر پولیس بہترین کام کر رہی ہے۔کراچی سے دہشت گردی کے خاتمےکیلئے پولیس افسران اور سپاہیوں نے جانیں دیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کراچی میں آئی جی پولیس آزادکشمیر ڈاکٹر عامر شیخ کی جانب سے دئیے جانے والے ظہرانے میں شرکت کی. اس موقع پر آزاد کشمیر حکومت کے وزراء, معاونین خصوصی و پی ٹی آئی راہنماء بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیرسردار تنویر الیاس نے کہا کہ قانون کے نفاذ اور امن و امان کے قیام کیلئے سندھ پولیس اور آزادکشمیر پولیس بہترین کام کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے دہشت گردی کے خاتمےکیلئے پولیس افسران اور سپاہیوں نے جانیں دیں۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ صوبے میں سکیورٹی کی صورتحال تسلی بخش بنانے کیلئے پولیس افسران سے سپاہی تک نے قربانیوں کی تاریخ رقم کی۔

آزادکشمیر پولیس نے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد میں بہترین خدمات انجام دیکر اپنی پروفیشنل صلاحیت کا سب کو معترف کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ آزادکشمیر پولیس نےخطے میں امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا۔


متعلقہ خبریں