بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کیخلاف انسانی حقوق کی تنظیموں کا احتجاج


اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے سامنے سول سوسائٹی اور مختلف انسانی حقوق کی تنظیموں نے احتجاجی کیمپ لگایا۔

اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق جینیوا میں یونیورسل پیریاڈک ریویو کا 41واں اجلاس ہوا۔ اس موقع پر انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے بھارت میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سائٹی کے اراکین نے کونسل برائے انسانی حقوق جینیوا کے سامنے بروکن چیئر اسکوائر پر کیمپ لگا کر احتجاج کیا گیا۔

لگائے گئے احتجاجی کیمپ پر پوسٹرز بھی آویزاں تھے جن پر مختلف مسائل کو اجاگر کیا گیا۔ ان پوسٹرز پر بھارت میں جاری انسانی حقوق کی پامالی، نارتھ ایسٹ انڈیا میں آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ کے تحت جاری مظالم اور بھارت میں اقلیتوں خصوصاً دلتوں کی ابتر صورتحال کو اجاگر کیا گیا۔

احتجاج میں اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی کہ وہ بھارت میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں اور وہاں پر مسلمان، سکھ، عیسائی اور دلت مظالم کا شکار ہیں اور خواتین کی آبرو بھی محفوظ نہیں۔

اقوام متحدہ کے یورنیورسل پیریاڈ ک ریویو کے تحت جو اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق اپنے ممبر ممالک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ہر چارسال بعد تیار کرتی ہے


متعلقہ خبریں