دیر بالا میں زمین کے تنازعہ پر ہونے والے جرگہ میں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی،8 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دیر بالا کے علاقے براول میں جہان عالم اور باچا منیر گروپ میں زمین کا تنازعہ چل رہا تھا جس پر جرگہ بلایا گیا،اس دوران دونوں گروپوں میں تلخ کلامی ہو گئی اور بات فائرنگ تک جا پہنچی۔
جاں بحق ہونے والوں میں جرگہ ممبران بھی شامل ہیں،زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا نے لاشیں سٹرک پر رکھ کر احتجاج کیا اور مین روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا، ورثا کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔