شادی ہال مالکان نے ایس او پی کے تحت ہال کھلوانے کا فارمولا پیش کر دیا


کراچی: کراچی میں شادی ہال مالکان نے حکومت کی بنائی ہوئی ایس او پی کے تحت ہال کھولنے کا فارمولہ پیش کر دیا۔

کراچی میں کرونا وائرس کے بعد لاک ڈاون کی وجہ سے جہاں شادی ہال مالکان پریشان ہے وہیں انہوں نے اپنی پریشانی کا حل نکالتے ہوئے حکومت کے سامنے ایس او پی کے تحت ماڈل بینکوئٹ پیش کر دیا۔

شادی ہال مالکان نے ہال میں فاصلے سے کرسیاں رکھ کر حکومت کو ڈیمو پیش کیا جس میں ہال میں لگائی گءی کرسیوں کو فاصلے سے رکھا گیا اور شادی ہال کے مرکزی گیٹ پر ڈس انفیکشن گیٹ بھی نصب کیا گیا ماڈل شادی میں مہمانوں کو ٹیبل پر کھانا بھی پیش کیا گیا۔

صدر میرج ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس احمد کا کہنا تھا کہ تقاریب کی پابندی کے باعث شادی ہال مالکان کا کاروبار ٹھپ ہو گیا ہے اور ہم شادی ہال میں ہر صورت ایس او پی کا نفاذ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی شادی ہال میں ایس او پی کی پابندی نہیں کی گئی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے ہماری حکومت سے گزارش ہے کے براہ مہربانی ہمیں شادی ہال کھولنے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور یونیورسٹی نے آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا

صدر میرج ہال ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہمارے ملازمین بے روزگار ہو گئے ہیں اور ہم چیف جسٹس پاکستان سے گزارش کرتے ہیں کے ہمارے کاروبار کو کھولنے کے احکامات دیں۔


متعلقہ خبریں