پنجاب: رات 10 بجے ہوٹل اورشاپنگ مال بند کرنے کا فیصلہ، فنڈ قائم

کورونا: وزیراعلیٰ پنجاب صحتیاب نہیں ہو سکے، رپورٹ پھر مثبت آگئی

فائل فوٹو


لاہور: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر ہوٹلز اور شاپنگ مال رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں کورونامریضوں کی تعداد 28 ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے حوالے سے پنجاب حکومت تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ صوبہ بھر کے سرکاری دفاترمیں ملازمین کی تعداد کم کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مری سمیت دیگرتفریحی مقامات پرسیاحوں کےجانے پرپابندی لگا دی ہے اور صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ کورونا سےنمٹنےکیلئے 23 کروڑ60لاکھ روپے کے فنڈزمختص کیےہیں جبکہ صوبے میں عارضی اسپتال بھی تیارکیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ صوبے میں ایک ہزاربیڈز کا عارضی فیلڈ اسپتال بنا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں