پشاور :پولیس نے چمکنی کے علاقہ میں ناکہ بندی کے دوران موٹر کارسے قدیم نایاب مورتی بر آمد کرلی۔ پولیس کے مطابق قیمتی مورتی پشاور سے بیرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی، مورتی لے جانے والے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ مورتی سوات کے قدیم اثارسے کھدائی کرکے نکالی گئی تھی ۔۔ ضروری کارروائی کے بعد مورتی محکمہ اثارقدیمہ خیبرپختونخواکے حوالے کی جائے گی۔