لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کے ذمہ پنجاب ہاؤس کے96لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطب کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے آصف کرمانی، مشاہداللہ خان اور زبیر گل کے ذمے بھی لاکھوں روپے ہیں۔
عثمان بزدار کا مذید کہنا تھا کہ حکومت نے 100 دن مکمل کرلیے اور اپنے اہداف پورے کر لیے، ان کا مذید کہنا تھا کہ جس طرح ہماری حکومت نے کام شروع کیا کسی نے نہیں کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کے پاس 2,000 سیکیورٹی اہل کار تھے سابق وزیر اعلیٰ کے 4 آفس تھے۔