پریانکا نے مالتی کا چہرہ پِھر سے چھپانا شروع کردیا

پریانیکا

بالی ووڈاداکارہ پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی مالتی میری کی تصویر میں چہرہ چھپانا شروع کردیا۔

پریانکا  اپنے بین الاقوامی جاسوسی تھرلر شو Citadel سیزن 2 کی شوٹنگ مکمل کرنے والی ہیں، جس کے پردے کے پیچھے کی تصاویر شیئر کرکے انہوں نے انتھک محنت پر اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

شاہ رخ خان کی معروف فلم بازیگر کا سیکوئل بنانے کا منصوبہ

ٹیم ممبرز کے ساتھ کھینچی گئی تصاویر کے اس فوٹو ڈمپ میں ان کی بیٹی مالتی بھی 2 تصاویر میں نظر آئیں لیکن حیرت انگیز طور پر ان کا چہرہ چھپا ہوا دیکھا گیا۔

اداکارہ نےاپنے انسٹاگرام ہینڈل پر لندن کے ایک ریستوراں سے کچھ تصاویر شیئر کیں، جس میں انہوں نے سفید لباس پہنا ہوا تھا اگلی 2 تصاویر میں وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ شاندار ضیافت سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں۔

چوتھی تصویر میں انہوں نے اور مالتی نے فر کوٹ پہنا ہوا ہے اور اداکارہ اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑے نظر آئیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں