شاہ رخ خان کی معروف فلم بازیگر کا سیکوئل بنانے کا منصوبہ

شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کی معروف فلم بازیگر کا سیکوئل بنانے کی منصوبہ بندی جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی کی مشہور فلم بازیگر کا سیکوئل بنانے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے، اور پروڈیوسر رتھن جین نے تصدیق کی کہ وہ بازیگر 2 بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رتھن جین نے بتایا کہ بازیگر 2 کی تیاریوں پر بات چیت جاری ہے اور یہ کہ شاہ رخ خان اس منصوبے کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا ہم شاہ رخ سے بازیگر 2 کے بارے میں بات کرتے رہتے ہیں۔

ابھی تک زیادہ پیش رفت نہیں ہوئی ہے، لیکن یہ فلم ضرور بنے گی۔فلم بازیگر کی ریلیز کو 31 سال مکمل ہوچکے ہیں، اور شاہ رخ خان کا اینٹی ہیرو کردار آج بھی لوگوں کے دلوں میں تازہ ہے۔

اس فلم میں شاہ رخ کے ساتھ کاجول، شلپا شیٹی، سددھارتھ رائے، راکھی، دلیپ طاہل اور جانی لیور جیسے معروف فنکار شامل تھے۔


متعلقہ خبریں