بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر پاکستانی لڑکیوں کے حسن کی معترف

سوارا بھاسکر

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے پاکستانی لڑکیوں کے حسن کو دیکھ کر احساسِ کمتری کا شکار ہوجانے کا انکشاف کردیا۔

سوشل میڈیا پر سوارا بھاسکر کا ایک انٹرویو وائرل ہے جس میں سوارا نے پاکستانی لڑکیوں کے حسن کے بارے میں بات کی۔
درِفشاں سلیم کو لاہور کی سموگ نے خوفزدہ کردیا

انہوں نے کہا کہ میں نے جتنی بھی لڑکیاں دیکھیں پاکستان اور لاہور میں سب ہی اتنی حسین ہیں کہ انہیں دیکھ کر ہم احساسِ کمتری کا شکار ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف لڑکیاں ہی نہیں بلکہ تمام پاکستانی ہی بے انتہا خوبصورت ہیں، میں اورمیری سہیلی پاکستان آئے تھے تو ہم نے دیکھ کر یہی کہا تھا کہ یار یہ آزادی کے وقت کیا ہوا سارے خوبصورت لوگ پاکستان رہ گئے۔


متعلقہ خبریں