حرام کام سے بہتر ہے مرد چار شادیاں کرلے، حرا سومرو

حرا سومرو

اداکارہ حرا سومرو نے کہا ہے کہ حرام کام کرنے سے بہتر ہے کہ مرد چار شادیاں کرلے، کیوں کہ خدا نے اس کی اجازت دی ہے اور اس سے خواتین کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

ایک انٹرویو کے دوران حرا سومرو نے کہا کہ اگر کسی مرد کے پاس پیسہ ہے اور وہ سب کے ساتھ انصاف بھی کرسکتا ہے تو وہ بھلے چار شادیاں کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مرد کو ان کی صحت، جسمانی صلاحیت اور مالی حالات اس بات کی اجازت دیتے ہیں اور وہ سمجھتا ہے کہ وہ سب کے ساتھ انصاف بھی کر پائے گا تو اسے ایک سے زائد شادیاں کرلینی چاہیے، وہ چار شادیاں بھی کر سکتا ہے۔

پاک بھارت سرحد نہ ہوتی تو ہمارے اداکار وہاں ٹاپ پر ہوتے، بشری انصاری

انہوں نے کہا کہ مردوں کی ایک سے زائد شادیوں پر بیویوں کا دل نہیں دکھنا نہیں چاہیے، انہیں قانونی اور مذہبی طور پر شادیوں کی اجازت ہے تو انہیں شادیاں کرنے دی جائیں،انہوں نے کہا کہ میرے شوہر بھی اگر دوسری شادی کرلیتے ہیں تو مجھے اس پر تکلیف نہیں ہوگی۔

اداکارہ کے مطابق اگر کوئی مرد خود کو روک نہیں پا رہا، اس کی نیت اور ذہن ایسا ہے تو حرام کام سے بہتر ہے کہ اسے شادیاں کرنے دی جائیں۔انہوں نے کہا کہ گناہ سے متعلق سوچنے اور گناہ کرنے میں فرق ہوتا ہے، اگر کوئی شادی کے بعد بھی غلط کام کرے گا تو اسے گناہ کا عذاب ملے گا۔


متعلقہ خبریں