پاک بھارت سرحد نہ ہوتی تو ہمارے اداکار وہاں ٹاپ پر ہوتے، بشری انصاری

بشریٰ انصاری

فوٹو: ہم نیوز


سینئر اداکارہ بشری انصاری کا کہنا ہے کہ اگر انڈیا اور پاکستان کے درمیان سرحد نہ ہوتی تو ہمارے اداکار وہاں ٹاپ پر ہوتے۔

بشری انصاری نے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈرامے کبھی میں کبھی تم کو بھارت میں بھی بہت دیکھا اور پسند کیا گیا ہمارے بچے تو وہاں ہٹ ہو چکے ہیں۔
شردھا کپور نوجوان کی طرف سے خود کو خطرہ قرار دیئے جانے پرخوش

اداکارہ نے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد نہ ہوتی یہ جھگڑے نہ ہوتے تو آج ہمارے نواجون اداکار بھارت میں  پہلے نمبر پر ہوتے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ کبھی میں کبھی تم میں تمام اداکاروں نے بیحد دل سے کام کیا اور خاص کر فہد مصطفی نے سالوں بعد ڈرامے میں واپسی کی اور اس نے آکر سب کو اڑا دیا۔


متعلقہ خبریں