شردھا کپور نوجوان کی طرف سے خود کو خطرہ قرار دیئے جانے پرخوش

شردھا کپور

ممبئی بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے ان کے اشتہاری بورڈ سے متعلق ممبئی کے نوجوان کے ویڈیو تبصرے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ممبئی ایکسپریس وے پر ایک نوجوان نے موٹرسائیکل سائیڈ پر روکی اور اپنے موبائل کیمرے سے ویڈیو بنائی اور شردھا کپور کے اشتہاری بورڈ سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

عاطف اسلم نے سعودی عرب میں پرفارمنس سے انکار کی وجہ بتا دی

ویڈیو میں نوجوان کہتا ہے کہ اگر ایکسپریس وے پر شردھا کپور کے ایسے اشتہار لگیں گے تو سمجھ  لو  نوجوان خطرے میں ہیں۔

اداکارہ نے پسینے سے شرابور چہرے اور سر پر ہاتھ کو مارنے والے ایموجی کے ساتھ ویڈیو شیئر کی، اداکارہ   سماجی رابطے کی ویب سائٹر پر دلچسپ اور مزاحیہ پیغامات کو اپنے اکائونٹس سے شیئر کرتی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں