دبئی کی شاپ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے شائستہ انداز نے لوگوں کے دل جیت لیے۔
حال ہی میں کنگ خان متحدہ عرب امارات میں ایک جیولری شاپ کا دورہ کیا اس شاپ کے اسٹاف نے شاہ رخ خان کے ساتھ اس خاص لمحے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر شیئر کی ہے۔
بھارتی اداکار اپنی کرشماتی آن اسکرین اور عالمی سطح پر آف اسکرین اپنے پرستاروں پر اثر و رسوخ رکھنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔
اسٹاف کے ایک رکن پرمندرسنگھ نے یہ کلپ کنگ خان اورانکی اہلیہ گوری خان کے ساتھ شاپ کے اندر بنائی، جہاں گوری خان شاپ کے اندر چلتی نظر آرہی ہیں جبکہ شاہ رخ انکے پیچھے چل رہے ہیں۔
اداکارنے ایک لمحے کو رک اسٹاف کی جانب دیکھا، جس پر اسٹاف نے ان سے محبت اورعقیدت کا اظہار کیا، کنگ خان ہدایتکار سوجوئے گھوش کی آئندہ آنیوالی فلم کنگ میں نظر آئیں گے۔