اسٹار وارز کی 13 سال بعد کینز فلم فیسٹیول میں واپسی


پیرس: فرانس میں اسٹار وارز سیریز کی نئی فلم  ’ سولو: اے اسٹار وارز اسٹوری ‘ کا عالمی پریمئیر کینز فلم فیسٹیول میں منقعد کیا جائے گا۔

ہالی وڈ کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی سائنس فکشن فینٹیسی فلم کے پریمئیر کی تقریب 15 مئی کو سجائی جائے گی۔

تقریب انتظامیہ کے مطابق فلم کی پوری کاسٹ پریمئیر میں شریک ہوگی۔

فلم کی کہانی انڈر ورلڈ  کرمنلز کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کا کردار ہان سولو ایک ایڈونچر کے دوران اپنے مستقبل کے ساتھیوں سے ملتا ہے۔

اسٹار وارز سیریز کی نئی فلم کو ریلیز سے محض دس دن پہلے ہونے والے 71ویں سالانہ کینز فلم فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا۔

اسٹار وارز سیریز 13 سال کے بعد کینز فلم فیسٹیول میں اپنی نئی فلم کے ساتھ واپس آ رہی ہے۔ اس سے پہلے اسٹار وارز سیریز نے 2002 اور 2005 میں کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کی تھی۔


متعلقہ خبریں