ہم برائیڈل ویک نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرتا ہے،سلطانہ صدیقی


 اسلام آباد: ہم نیٹ ورک کا برائیڈل کٹورفیشن ویک تین روزتک رونقیں اوررنگینیاں بکھیرنےکےبعد پوری رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا۔

صدرہم نیٹ ورک سطانہ صدیقی کہتی ہیں کہ ایونٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آتاہے اور ہم برائیڈل ویک نئے ٹیلنٹ کو اپنا کام دکھانے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے ایونٹ کے بارے میں کہا کہ  شو میں پرفارم کرنے والے ڈیزائنر پوری دنیا میں جا کر فن کا لوہا منواتے ہیں جو پاکستان کی عزت کا باعث بنتا ہے۔

جھلملاتے چہرے، لمبے لمبےگیسو، ہراندازنرالا ،لاہورمیں سجے تین روزہ، ہم نیٹ ورک برائیڈل فیشن کٹورویک میں حسین ماڈلزنے ریمپ پر ہرنی جیسی چال سے عروسی ملبوسات زیب تن کرکے خوب جلوےبکھیرے۔ جس نے حاضرین کو اپنا اسیر بنائے رکھا۔

دوسری جانب معروف ڈیزائنرز کے تیارکردہ ملبوسات کی چمک دمک نے حاضرین کواپنے سحرمیں جکڑے رکھا۔

فیشن ویک کی رنگینیوں میں رِنگ آف پاکستان کے عالمی ریسلنگ اسٹارزبھی فیشن ویک شریک ہوئے اور خوب انجوائے کیا۔

معروف ڈئیزائنرایچ ایس وائی نے بھی رنگارنگ فیشن ویک کی کامیابی پرہم نیٹ ورک کومبارکباد دی اور کہا کہ 
ایونٹ کامیابی ہے اور اس سے نئے آنے والوں کو مواقع ملیں گے۔

اسی طرح نامورماڈلزنے بھی ایونٹ کوفیشن انڈسٹری کے  لیےاہم قراردیا۔

یہ شو پاکستانی ڈیزائنرز کے فن کو دنیا کے سامنے لانے کا ذریعہ ہونے کے ساتھ شادی کے نت نئے ملبوسات متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
معروف اداکارہ ریما، ماوراحسین سمیت نامورشوبزاسٹارز نے بھی میلے کی خوب رونقیں بڑھائیں

ہم برائیڈل ویک فیشن شو شائقین کوسال بھرکا انتظار دے گیا۔ جدت کے دلداہ افراد کا کہنا تھا کہ ہم نیٹ ورک نے پاکستانی ٹیلنٹ کی درست نمائندگی کی، ایونٹ سےفیشن انڈسٹری کو بھی خوب فروغ ملے گا۔


متعلقہ خبریں