لاہور: چیئرمین پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن ناصر درانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے آئی جی پنجاب محمد طاہر کی تبدیلی کے معاملے پر استعفیٰ دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصردرانی نے استعفے میں تحریر کیا ہے کہ وہ خرابی صحت کی بنا پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔
سابق آئی جی پنجاب خواجہ خالد فاروق نے اپنے ٹویٹ میں ناصر درانی کے استعفی کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ناصر خان درانی نے چیئرمین پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے اور غالباً اس کی وجہ آئی جی پنجاب کا تبادلہ ہے۔
Breaking News – Nasir khan Durrani tenders his resignation as chairman of Police Reforms commission Punjab probably due to premature transfer of IG Punjab
— Kh khalid Farooq (@Kkf50) October 9, 2018
پنجاب حکومت نے ناصردرانی کو 18 ستمبر کو پولیس ریفارمز کمیشن کا چئیرمین مقرر کیا تھا، ان کی تعیناتی وزیراعلی پنجاب کے احکامات پر کی گئی تھی۔
آئی جی پنجاب کے تبادلے کا حکم الیکشن کمیشن نے کالعدم قرار دے دیا تھا۔