کے پی: بچے آلودہ ٹینکوں کا پانی پینے پر مجبور

فوٹو: فائل


پشاور: خیبر پختونخوا کے پی فوڈ اتھارٹی نے اسکولوں میں صاف پانی مہم کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت کے پی کے سات ڈویژنل اضلاع میں اسکولوں کا معائنہ کیا جائے گا۔ ابتدائی سروے میں 90 فیصد اسکولوں کے ٹینک آلودہ ملے ہیں جو بیماریوں کی آماجگاہ بن چکے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق افسران فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ اسکولوں کے معائنے کا مقصد وہاں کے واٹر ٹینکوں کو جانچنا اور اشیائے خورد و نوش کے معیار کو پرکھنا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسکول میں پڑھنے والے بچوں کے والدین کی جانب سے سو سے زائد شکایات موصول ہوئیں جس کے بعد ہفت روزہ مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ کے پی فوڈ اتھارٹی کو ابتدائی سروے میں 90 فیصد سے زائد اسکولوں کے واٹر ٹینک آلودہ ملے ہیں جس کی وجہ سے وہ بیماریوں کی آماجگاہ بن چکے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق متبادل ذرائع نہ ہونے کے باعث اسکولوں کے بچے غیرمحفوظ پانی پینے پر مجبور ہیں.

کے پی فوڈ اتھارٹی کے مطابق مہم کے دوران اساتذہ اور طلبا کی آگاہی کے لیے تربیتی نشستوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں