اومنی گروپ: اکاؤنٹس منجمد،بینک ٹرانزیکشن جاری

صدارتی ریفرنس، سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اکاؤنٹ منجمد (فریز) ہونے کے باوجود اومنی گروپ کی چھ مختلف کمپنیوں سے بینک ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے جو سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکاؤنٹ فریز ہونے سے پہلے اومنی گروپ نے نیشنل بنک سے کروڑوں روپے کی ڈیبٹ ٹرانزیکشنز کیں۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل بینک اتھارٹیز نے اومنی گروپ کی چھہ کمپنیز کے41 بینک اکائونٹس فریز کرنے کی ھدایات جاری کی تھیں۔

ایف آئی اے نے جمع کرائی گئی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 41 بنک اکائونٹس پاک ایتھنول، ٹنڈو اللہ یار شوگر ملز، اومنی پولیمر پیکیجز، اومنی پرائیویٹ لمیٹڈ، چمبر شوگر ملز اور انصاری شوگر ملز کے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بینک کی جانب سے41 میں سے دس اکائونٹس فریز کرنے میں تاخیر کی گئی۔ بنک اکائونٹس فریز کرنےمیں تاخیر کے سبب ڈیبٹ ٹرانزیکشنز کی گئیں۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی اپنی رپورٹ میں ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بنک اکائونٹ فریز کرنے میں تاخیر کے ذ مہ دار بینک ملازم افضل صادق کو معطل کیا گیا ہے۔ 

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اومنی گروپ کے تمام اکائونٹس فریز کرنے کا حکم دیا تھا۔


متعلقہ خبریں