داعش اور طالبان کو اسلحہ کون دے رہا ہے؟ روس


ماسکو: روس نے الزام لگایا ہے کہ افغانستان میں طالبان اور داعش کوہیلی کاپٹروں کےذریعےاسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کی ڈائریکٹر ماریہ زاخارووا نے پریس کانفرنس میں ایک مرتبہ پھر امریکہ پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سرائے پل صوبہ سمیت افغانستان کےشمالی علاقوں میں پروازیں نوٹ کی گئی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وسط ایشیائی ریاستوں سےجڑی سرحدوں کےقریب ہیلی کاپٹروں سےاسلحہ دیاجارہاہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ڈائریکٹر نے کہا کہ افغانستان میں زیادہ ترداعش دہشتگرد وسط ایشیائی ریاستوں سےآرہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان سیکیورٹی ایجنسیاں،امریکااورنیٹوبھی اسلحہ سپلائی کانوٹس نہیں لےرہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر طالبان اورداعش کواسلحہ پہنچانےوالی ان پروازوں کےپیچھےکون ہے؟ ان کا استدلال تھا کہ  افغانستان کافضائی کنٹرول جب نیٹو کے پاس ہے توآخردہشت گردوں کواسلحہ کون پہنچارہا ہے؟

نیٹو مشن اورافغانستان میں موجود امریکی افواج کے سربراہ جنرل نکولسن نے ماضی میں الزام لگایا تھا کہ روس نہ صرف طالبان کی مدد کر رہا ہے بلکہ انھیں اسلحہ بھی فراہم کر رہا ہے۔

جنرل جان نکولسن نے کہا تھا کہ انھوں نے ’’روسیوں کی جانب سے غیر مستحکم کرنے والی سرگرمیاں دیکھی ہیں‘‘۔

روس اور طالبان نے امریکی جنرل کی جانب سے عائد کردہ الزامات کی تردید کی تھی۔


متعلقہ خبریں