کراچی میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق مصطفیٰ کمال کی درخواست منظور

رب نے میری پارٹی کو فتح دی، آج بانی ایم کیو ایم کو معاف کرتا ہوں، مصطفیٰ کمال

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف مصطفی کمال کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

بدھ کے روز پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کی درخواست پر سپریم کورٹ اسلام آباد میں ان چمبر سماعت ہوئی۔

مصطفی کمال نے اپریل 2018 میں کراچی میں ہونے والی مردم شماری کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے نئے سرے سے حلقہ بندیاں اور مردم شماری کرانے کی درخواست دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے مصطفی کمال کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے جس کے بعد پی ایس پی رہنما نے رجسٹرار کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

مصطفیٰ کمال نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق کراچی کی رجسٹرڈ آبادی  دو کروڑ 15 لاکھ ہے جب کہ 2017 میں کی گئی مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو ایک کروڑ 60 لاکھ ظاہر کیا گیا۔

پی ایس پی رہنما نے درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے بیشتر علاقوں کو مردم شماری میں شمار ہی نہیں کیا گیا اور اس کے لیے نادرا سے بھی مدد نہیں لی گئی۔ مردم شماری میں کراچی کی آبادی دانستہ طور پر کم ظاہر کرکے جانبداری کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں