عمران خان ذہن میں رکھیں کہ وہ سیاست میں کیوں آئے؟ جمائما


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے کپتان کو یاد دلایا ہے کہ وہ ذہن میں رکھیں کہ سیاست میں کیوں آئے؟

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد بھی دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 22 سال کی جدوجہد کے بعد عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔

عمران خان سے شادی کرنے کے لیے قبول اسلام کیا اوراپنے آبائی وطن برطانیہ کو خیرباد کہہ کرپاکستان میں قیام پذیر بھی رہیں۔ سابق شوہر سے علیحدگی اختیارکرنے کے بعد جمائما خان لندن میں مقیم ہیں اورپی ٹی آئی کے سربراہ کے دونوں بیٹوں کی پرورش کا فریضہ بھی وہی سرانجام دے رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 22 برسوں کی سبکی، مشکلات اور قربانیوں کے بعد ان کے بیٹوں کے والد پاکستان کے آئندہ وزیراعظم ہوں گے، یہ یقین رکھنے اور شکست قبول نہ کرنے کا عمدہ سبق ہے۔

 


1997 کے انتخابات میں عمران خان کی شکست کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک آئیڈیلسٹ، سیاسی نابلد اور بغیر آزمائے ہوئے فرد تھے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے جمائما سے علیحدگی کے بعد دو شادیاں کیں لیکن جمائما خان نے دوبارہ شادی نہیں کی البتہ مختلف افراد سے ان کے تعلقات ضرور رہے ہیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا تاہم انہوں نے صرف ’پاکستان زندہ باد‘ کہنے پر ہی اکتفا کیا۔

 


متعلقہ خبریں