ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران میں ہنگامہ آرائی اور دہشت گردی کے پیچھے امریکا اور اسرائیل ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ اگر لوگوں کو تحفظات ہیں تو ان کو دور کرنا ہماری ذمہ داری ہے لیکن اس سے بڑی ذمہ داری ہے کہ ہم کسی انتشاری گروپ کو اجازت نہ دیں کہ وہ آئے اور پورے ملک کو خراب کرے۔
دشمن کی حرکات پر نظر ہے ، قومی مفادات کا دفاع کریں گے ، ایرانی فوج
نوجوانوں کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ وہ ان ہنگامہ آرائی کرنے والوں اور دہشت گردوں کے دھوکے میں مت آئیں اور ایرانی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس ہنگامہ آرائی میں شامل ہونے سے روکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دشمن نے تربیت یافتہ دہشت گردوں کو ملک میں اتار دیا ہے، ہنگامہ آرائی کرنے والے اور شرپسند احتجاج کرنے والے لوگ نہیں ہیں، ہم احتجاج کرنے والوں کو سن رہے ہیں، کسی غیر ملکی کو قوم میں انتشار کے بیج بونے کی اجازت نہیں دیں گے۔
حملہ کیا تو اسرائیلی اور امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران کی امریکا کو دھمکی
صدر پزشکیان نے تمام طبقہ ہائے فکر کو فسادات کیخلاف کھڑے ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کو وینزویلا، غزہ اور دیگر مقامات پر کیے اقدامات پر شرم آنی چاہیئے۔

