اسلام آباد: گزشتہ سال ساڑھے 7 لاکھ سے زائد افراد روزگار کی تلاش میں بیرون ملک چلے گئے۔
بیورو آف امیگریشن کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 2025 میں ساڑھے 7 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ملک روزگار کے مواقع تلاش کرنے گئے۔ اس دوران ہنرمند اور غیر ہنرمند افراد کی بڑی تعداد مختلف ممالک میں نوکریوں کے لیے روانہ ہوئی۔ جن میں سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب گئی۔
رپورٹ کے مطابق 2025میں 4لاکھ سے زائد غیر ہنرمند اور 2لاکھ سے زائد ہنرمند پاکستانی بیرون ملک روزگار کیلئے گئے۔ سب سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب گئے جن کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 256 ہے۔ جبکہ متحدہ عرب امارات 52 ہزار 664، قطر 68 ہزار 376، بحرین 37 ہزار 726، کویت 6 ہزار 590 اور امریکا ایک ہزار 5 پاکستانی روزگار کی خاطر گئے۔
5 ہزار 659 اکاؤنٹنٹ، 10 ہزار 503 باورچی، 3 ہزار 795 ڈاکٹر، 5 ہزار 946 انجینیئر، ایک ہزار 640 نرسیں۔ ایک ہزار 725 اساتذہ، ایک لاکھ 63 ہزار 718 ڈرائیور، 6 ہزار 475 الیکٹریشنز، 4 لاکھ 65 ہزار 138 مزدور۔ 5 ہزار 700 مستری، 12 ہزار 703 ٹیکنیشنز، 11 ہزار 777 منیجرز اور 2 ہزار 306 پلمبر بیرون ملک گئے۔
اسی طرح 2 ہزار 27 ویٹرز، 18 ہزار 352 اعلی تعلیم یافتہ اور 13 ہزار 657 انتہائی ہنر مند افراد نے بھی بیرون ملک روزگار کے مواقع حاصل کیے۔
مجموعی طور پر گزشتہ سال 2 لاکھ 22 ہزار 171 ہنرمند۔ 42 ہزار 257 نیم ہنرمند اور 4 لاکھ 66 ہزار 62 غیر ہنرمند پاکستانی بیرون ملک گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو شکست دینے والے پاکستانی طیاروں کی ڈیمانڈ میں اضافہ، سوڈان سے 1.5 ارب ڈالر کا معاہدہ
یورپی ممالک میں بھی پاکستانی روزگار کی تلاش میں گئے۔ برطانیہ 4 ہزار 355، جرمنی 984، اٹلی 813، رومانیا ایک ہزار 109 پاکستانیوں کو ملازمت ملی۔ ایشیائی ممالک میں چین 2 ہزار 230 اور جاپان 2 ہزار 210 پاکستانیوں کے لیے مقبول مقامات رہے۔

