پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے کہا ہے کہ اگر بھارت کو سیاست سے نہیں روک سکتے تو آئی سی سی کو بند ہوجانا چاہیے۔
کراچی میں پی سی سی ایل کے دوسرے ایڈیشن کی لانچنگ کے موقع پر میڈیا سےگفتگو میں سعید اجمل نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو فیئر اور غیر جانبدار فیصلے کرنے چاہئیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بنگلا دیش کا بھارت میں نہ کھیلنے کا فیصلہ، پاکستان کی بڑی پیشکش
ان کا کہنا تھا کہ ایک ملک کی مرضی پر دنیا کی کرکٹ نہیں چل سکتی۔ پوری دنیا پاکستان آکر کھیل رہی ہے تو بھارت کو کیا درد ہے جو وہ پاکستان نہیں آتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کے اسپنر عثمان طارق دیکھنے میں تو اچھے لگ رہے ہیں لیکن پی سی بی کو ایکشن لینا چاہیے کہ ہمارے کھلاڑیوں کے اوپر کیوں ایکشن کے مسائل آتے ہیں یا لائے جاتے ہیں۔
خبر بنا دیں

