پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے پنجاب فارنزک رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمہ ٹرائل کے بعد خارج ہو چکا ہے۔
تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ میرا نام ایف آئی آر نمبر221 میں ہے نہ ہی کسی ضمنی چالان میں، مرکزی کیس میں ہمیں بری کیا گیا، استغاثہ کا مؤقف عدالت میں ریزہ ریزہ ہوا۔
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی 9 مئی واقعات میں ملوث تھے، فرانزک رپورٹ
تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ یہ مہم وزیراعلیٰ اور ان افراد کے خلاف ہے جنہیں کبھی مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اڑھائی سال بعد غیر مصدقہ ویڈیوز کی بنیاد پر میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، وائرل اسکرین شارٹس کا ریڈیو پاکستان واقعے سے کوئی تعلق نہیں، ایک ویڈیو پشاور کی بھی نہیں۔

