بھارت کے معروف گلوکار اور اداکار انڈین آئیڈل سیزن 3 کے فاتح پرشانت تمانگ انتقال کر گئے۔
پرشانت تمانگ کی عمر 43 برس تھی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کی موت فالج کے باعث دہلی میں ہوئی۔ پرشانت تمانگ نے مقبول ریئلٹی شو انڈین آئیڈل سیزن 3 جیت کر شہرت حاصل کی تھی، جس کے بعد انہوں نے گلوکاری اور اداکاری دونوں میں کام کیا۔
فرانسیسی اداکارہ بریژیت باغدو 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
انہوں نے 2006 میں انڈین آئیڈل جیتنے کے بعد اپنا پہلا میوزک البم Dhanyavad ریلیز کیا اور کئی نیپالی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ، انہوں نے Paatal Lok (سِیزن 2) جیسی مقبول ویب سیریز میں بھی کام کیا جہاں ان کے کردار کو خاصی پذیرائی ملی۔

