موسم کی شدت کے پیش نظر لاہور کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے کیلئے بند کر دیے گئے۔
سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین چھینہ نے کہا ہے کہ چھٹیوں کی دوران کوئی بھی تعلیمی ادارہ کسی بھی صورت نہیں کھلے گا۔
خلاف ورزی کرنے والا ادارہ موقع پر سیل کر دیا جائے گا، سی ای او ایجوکیشن لاہور کی جانب سے حکم نامہ پر عملدرآمد کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
3 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، 13 ڈپٹی ڈی ای اوز اور 50 اے ای اوز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، سی ای او نے کہا کہ اسکولز میں ہر طرح کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہے۔
سندھ میں سردی کے پیش نظر اسکولز کے اوقات کار میں تبدیلی
انہوں نے کہا کہ والدین کو اگر کسی قسم کی شکایت ہو تو شکایت سیل میں درخواست دے سکتے ہیں۔

