پی سی بی کا ملتان سلطانز کی نیلامی کا فیصلہ

ملتان سلطانز کے بارے میں پی سی بی نے حتمی قدم اٹھا لیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے فوری طور پر ملتان سلطانز کو فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں انویسٹرز کی بڑھتی دلچسپی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے، حیدر آباد اور سیالکوٹ کی آکشن کے دوران پی سی بی کو ملتان سلطانز کیلئے بھی سرمایہ کار ملے ہیں۔

ملتان سلطانز کی آئندہ سال کے بجائے رواں سیزن سے پہلے ہی نیلامی ہوگی، پی سی بی ملتان سلطانز کے آکشن کے لئے جلد اشتہار جاری کرے گا۔

ملتان سلطانز کی فوری فروخت سے پی سی بی خود کو مالی طور پر مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے، ملتان سلطانز کی نیلامی کے لئے کوالیفائیڈ بڈرز کو ٹیم خریدنے کا موقع ملے گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ

سیالکوٹ اور حیدر آباد کیلئے اپنائے گئے طریقہ کار کے تحت ہی ملتان سلطانز کی آکشن ہوگی، واضح رہے کہ علی ترین کی جانب سے ملتان سلطانز چھوڑنے پر پی سی بی نے ٹیم کو خود چلانے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp