کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں دو گھنٹوں کے دوران 3 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعات شاہ لطیف ٹاؤن، ناظم آباد اورناتھا خان گوٹھ میں پیش آئے، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس نے بتایا کہ شہرکے دیگر علاقوں پورٹ قاسم، گلشن معمار، ایف بی ایریا اوراختر کالونی میں بھی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں خاتون سمیت چارافراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پرقریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
امریکی ریاست میسی سپی میں فائرنگ ، 6 افراد ہلاک
اختر کالونی میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے اندھی گولی لگی، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس نے تمام واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تلاش اور گشت بڑھا دیا گیا ہے۔

