ڈھاکا، بنگلہ دیش کے معروف گلوکار اور اداکار تحسن خان اور میک اپ آرٹسٹ روزا احمد کی شادی بحران کا شکار ہو کر علیحدگی پر منتج ہو گئی ہے۔
بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں گزشتہ چند ماہ سے علیحدہ رہ رہے تھے، جس کے بعد رشتہ ٹوٹنے کی تصدیق سامنے آئی ہے۔
تحسن خان نے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور روزا احمد جولائی کے اختتام سے الگ رہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی زندگی کو نجی رکھنا چاہتے تھے، تاہم شادی کی سالگرہ سے متعلق گردش کرنے والی غلط خبروں کے باعث وضاحت کرنا ضروری ہو گیا۔
امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ کی قرآنی تلاوت نے دنیا کو حیران کر دیا
واضح رہے کہ تحسن خان نے 4 جنوری 2025 کو بغیرکسی پیشگی اعلان کے میک اپ آرٹسٹ روزا احمد سے شادی کی تھی، جنہیں وہ صرف چارماہ سے جانتے تھے۔ روزا احمد ایک تجربہ کار میک اپ آرٹسٹ ہیں اور نیویارک میں اپنا اسٹوڈیو بھی چلاتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، تحسن خان کا کہنا ہے کہ وہ مناسب وقت پراس معاملے پرمزید تفصیلات شیئرکریں گے، یہ خبرشوبزحلقوں میں خاصی توجہ حاصل کررہی ہے۔

