سندھ میں سردی کے پیش نظر اسکولز کے اوقات کار میں تبدیلی

Sindh Schools

کراچی، سندھ حکومت نے صوبے میں شدید سردی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولز کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اورنجی اسکول اگلے دو ہفتوں کیلئے صبح 9 بجے کھولے جائیں گے، اسکول بند ہونے کے بعد بچوں کیلئے ٹائم ٹیبل پہلے کی طرح معمول کے مطابق برقرار رہے گا۔

سرکاری حکام نے بتایا کہ یہ فیصلہ طلباء کی صحت اور سرد موسم میں آسان آمد و رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولزکے اوقات کارمیں یہ تبدیلی 26 جنوری تک لاگو رہے گی۔

ہائر ایجوکیشن پنجاب نے بھی سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا

صوبائی محکمہ تعلیم نے والدین اوراساتذہ سے درخواست کی ہے کہ وہ نئے اوقات کار کے مطابق اپنے بچوں اور اسکول کی سرگرمیوں کا بندوبست کریں تاکہ موسم سرما کے دوران تعلیم کا تسلسل برقرار رہے اور طلباء محفوظ رہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp