کسی کو پسند آئے نہ آئے گرین لینڈ لیکر رہیں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ

donald trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو پسند آئے نہ آئے ، گرین لینڈ لے کر رہیں گے۔

اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے گرین لینڈ پر قبضہ نہ کیا تو چین یا روس قابض ہو جائے گا ، ہم دونوں ملکوں کو اپنا ہمسایہ نہیں بنانا چاہتے۔

امریکی صدر نے کہا کہ گرین لینڈ کا کام آسانی سے ہو جائے ورنہ مشکل طریقہ اختیار کرنا پڑے گا۔

امریکا نے وینزویلا کے تیل پر قبضہ نہ کیا ہوتا تو روس اور چین کر لیتے، ٹرمپ

دوسری جانب ٹرمپ کے بیان پر گرین لینڈ سے عوام کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ، پانچ بڑی سیاسی جماعتوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم امریکن ہونا پسند کرتے ہیں نہ ڈینش ، گرین لینڈر ہی رہیں گے۔ فیصلے کا اختیار یہاں کے عوام کے پاس ہے۔

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp