پی آئی اے کی نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کی سہولیات برقرار رکھنے کا فیصلہ

PIA

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کو دی جانے والی میڈیکل سہولیات اسٹیٹ لائف انشورنس کے ذریعے جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کی جانب سے پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کو میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کے لیے تحریری احکامات جاری کر دیئے گئے۔

جاری کردہ احکامات کے مطابق پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ملک بھر میں اسٹیٹ لائف انشورنس کے پینل پر موجود اسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اور ان سہولیات میں لیبارٹری ٹیسٹس بھی شامل ہوں گے۔

اسٹیٹ لائف انشورنس نے تمام پینل پر شامل اسپتالوں اور لیبارٹریز کو اس حوالے سے تحریری ہدایات جاری کر دیں۔

تحریری احکامات کے مطابق متعلقہ ڈسٹرکٹ میڈیکل افسران (ڈی ایم اوز) اور ہیلتھ فیسلیٹی افسران (ایچ ایف اوز) ان ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اسپتال انتظامیہ سے رابطے میں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پی ٹی آئی احتجاج سے اسی طرح نمٹا جائے گا، محسن نقوی

فیصلے کے تحت ریٹائرڈ ملازمین کو نجکاری کے بعد بھی میڈیکل سہولیات کے تسلسل کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp