سعودی عرب کا عازمین حج سے متعلق شرائط کو حتمی شکل دینے کا اعلان

Haj

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج سے متعلق شرائط کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ کے مطابق یہ مرحلہ حاجیوں سے متعلق سعودی ادارے نسک کے ذریعے بروئے کار آئے گا تاکہ مختلف ملکوں کی طرف سے عازمین حج کے لیے بنائے گئے پروگرام ، خدمات کے معیار، انتظامات اور حج سے متعلق اخراجات کا جائزہ لیا جا سکے۔

حج 2026، وزارت مذہبی امور نے تربیتی ورکشاپ میں شرکت لازمی قرار دیدی

وزارت حج کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ حاجیوں کی مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی مرضی کے آپشنز کو اختیار کرکے قبل از وقت سرکاری حکام سے بکنگ کروا سکیں ، حجاج کے لیے خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھی حج سے متعلق آگاہی ہو سکے گی۔

وزارت حج نے کہا کہ عازمین حج کے لیے ڈیجیٹل آلات کے استعمال کی سہولیات بھی شامل کی گئی ہیں، اس میں مختلف حج پیکیجز، قسطوں پر رقم جمع کرانے کی آن لائن سہولت اور خدمات فراہم کرنے والی سرکاری کمپنیوں کی فہرست تک رسائی شامل ہے۔

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp