بھارتی ریاست بہار کے ضلع پورنیہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان مرشد عالم نے محض ایک لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل طور پر فعال الیکٹرک جیپ تیار کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوجوان پیشے کے اعتبار سے کوئی انجینئر نہیں بلکہ گاڑیوں کی مرمت کی ایک چھوٹی سی دکان چلاتے ہیں۔ تاہم نئی چیزیں تخلیق کرنے کا شوق اور مسلسل محنت آج انہیں ایک کم لاگت الیکٹرک گاڑی کا مالک بنا دیا۔
دنیا کی سب سے مختصر مسافر پرواز، چند سیکنڈ میں سفر مکمل
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرشد عالم نے صرف 18 دنوں میں یہ الیکٹرک جیپ تیار کی، جس میں ٹیوب لیس ٹائرز، اسپیڈومیٹر، پاور اسٹیئرنگ اور چارجنگ پوائنٹ جیسی سہولیات شامل ہیں۔
یہ الیکٹرک جیپ پانچ نشستوں پر مشتمل ہے، جس میں سامنے دو جبکہ پیچھے تین افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔ مرشد عالم نے اس جیپ کو خود چلا کر بھی دکھایا، جس پر مقامی افراد نے بے حد حیرت کا اظہار کیا۔
مرشد عالم کے مطابق گاڑی کی بیٹری مکمل چارج ہونے میں تقریباً پانچ گھنٹے لیتی ہے، جس کے بعد یہ جیپ بغیر کسی مسئلے کے 100 کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر مجموعی طور پر صرف ایک لاکھ روپے خرچ آئے۔
نوجوان نے بتایا کہ انہوں نے دیہی علاقوں کے کسانوں اور چھوٹے تاجروں کو درپیش آمدورفت کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ گاڑی تیار کی۔ ان کے مطابق اس الیکٹرک جیپ کے ساتھ ایک اضافی ٹرالی بھی منسلک کی جا سکتی ہے، جس کے ذریعے فصل، کھاد اور دیگر سامان آسانی سے منتقل کیا جا سکتا ہے۔
حیران کن سرجری، نوجوان کے معدے سے 7 ٹوتھ برش اور2 لوہے کے رینچ نکل آئیں
مرشد عالم کا کہنا ہے کہ یہ سستی اور ماحول دوست الیکٹرک جیپ دیہی علاقوں میں ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

