ملالہ یوسفزئی کا غزہ، سوڈان، کانگو میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے لاکھوں ڈالر کی امداد کا اعلان

ملالہ یوسفزئی کا لڑکیوں کی تعلیم کیلئے لاکھوں ڈالر کی امداد کا اعلان

نوبیل امن انعام یافتہ پاکستانی تعلیم کی علمبردار ملالہ یوسفزئی نے غزہ، سوڈان اور جمہوریہ کانگو میں لڑکیوں کی تعلیم اور ہنگامی امداد کے لیے 3 تین لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ملالہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا کہ یہ امداد تین مقامی تنظیموں کو فراہم کی جائے گی جو متاثرہ علاقوں میں لڑکیوں اور خواتین کو تعلیمی سہولیات، حفاظتی اقدامات اور بنیادی انسانی خدمات مہیا کرتی ہیں۔

حارث وحید نے عمرہ کے دوران پیش آنے والا معجزاتی واقعہ شیئر کر دیا

ملالہ یوسفزئی بتایا کہ غزہ میں تاون ویلفیئر ایسوسی ایشن کو امداد دی جائے گی، جو بچوں کو محفوظ تعلیمی ماحول اور ذہنی صحت کی معاونت فراہم کرتی ہے۔ سوڈان میں یہ امداد میچوئل ایڈ سوڈان کوالییشن کو دی جائے گی، جو مسلح تنازعات سے متاثر خواتین اور بچوں کو خوراک، طبی امداد اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرتی ہے۔

جمہوریہ کانگو میں پانزی ہسپتال اور فاؤنڈیشن کو مالی تعاون دیا جائے گا، جو خواتین کو حمل و ولادت کے دوران خصوصی نگہداشت اور جنسی تشدد سے متاثر افراد کے لیے معاونت فراہم کرتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malala Yousafzai (@malala)

ملالہ نے عالمی برادری اور حکومتوں پر زور دیا کہ وہ لڑکیوں کے تعلیمی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور بین الاقوامی انسانی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

رجب بٹ اور اہلیہ ایمان رجب کی مشہور ڈرامے میں انٹری، مداح حیران

یہ امدادی اقدام ملالہ کی عالمی سطح پر لڑکیوں اور خواتین کے لیے تعلیم اور فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے مسلسل اقدامات کا حصہ ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp