گرڈ اسٹاف کو ماہانہ 7 ہزار روپے ڈینجر الاؤنس دینے کی منظوری

pesco

پیسکو بورڈ نے گرڈ اسٹاف کو ماہانہ 7 ہزار روپے ڈینجر الاؤنس دینے کی منظوری دے دی جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

نجی چینل کے مطابق بورڈ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ الاؤنس ایس ایس او، فٹر، ٹیسٹ انسپکٹر اور ہیلپرز کے لئے ہو گا۔ الاؤنس کی منظوری بورڈ اجلاس میں دی گئی۔

وفاقی ملازمین کیلئے خوشخبری ، ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافے کی منظوری

اعلامیے کے مطابق اس اقدام کا مقصد خطرناک حالات میں کام کرنے والے عملے کی حوصلہ افزائی اور مالی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

پیسکو نے مزید کہا کہ یہ الاؤنس گرڈ اسٹیشن پر کام کرنے والے تمام اہل عملے کو فراہم کیا جائے گا تاکہ ان کی محنت اور خطرناک ماحول میں کام کرنے کی خدمات کا مناسب اعتراف کیا جا سکے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp