دنیا کی سب سے مختصر مسافر پرواز، چند سیکنڈ میں سفر مکمل

دنیا کی سب سے مختصر مسافر پرواز، چند سیکنڈ میں سفر مکمل

اسکاٹ لینڈ کے اورکنی جزائر میں دنیا کی سب سے چھوٹی شیڈولڈ مسافر پرواز چلائی جاتی ہے، جو روزانہ ویسٹری اور پاپا ویسٹری کے درمیان آپریٹ ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ مختصر ترین روٹ صرف 1.7 میل طے کرتا ہے اور عام طور پر 53 سیکنڈ میں مکمل ہو جاتا ہے، حالانکہ سرکاری طور پر اس کے لیے 90 سیکنڈ کا وقت مقرر ہے۔

بچوں میں ہائی بلڈ پریشر کے کیسز میں اضافہ

یہ مسافر پرواز لوگن ایئر کی جانب سے برٹن نارمن بی این-2 آئی لینڈر طیارے کے ذریعے چلائی جاتی ہے، جو مختصر فاصلوں اور مشکل موسمی حالات میں آپریشن کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیز ہوائیں اکثر اس کی پرواز کے وقت کو ایک منٹ سے بھی کم کر دیتی ہیں، جس کی وجہ سے یہ فیری سروس کے مقابلے میں زیادہ تیز ثابت ہوتی ہے، کیونکہ خراب سمندری حالات میں فیریز اکثر تاخیر کا شکار ہو جاتی ہیں یا مکمل طور پر منسوخ کر دی جاتی ہیں۔

آنکھ کی حرکت کے مطابق فوکس، جدید اسمارٹ چشمے متعارف

مزید یہ کہ پل تعمیر کرنا عملی نہیں سمجھا جاتا، کیونکہ اس کے لیے بہت زیادہ لاگت آئے گی، موسم کے حالات سخت ہیں، اور دونوں جزیروں کی مجموعی آبادی صرف تقریباً 600 افراد ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp