بھکاری میری جعلی آئی ڈیز استعمال کر رہے ہیں، بشری انصاری برس پڑیں

بھکاری میری جعلی آئی ڈیز استعمال کر رہے ہیں، بشری انصاری برس پڑیں

پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ بشری انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے بنائے جانے والے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے لوگوں کو مالی نقصان پہنچانے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے اس سلسلے میں انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھکاری میری جعلی آئی ڈیز استعمال کر رہے ہیں، براہِ کرم انہیں فالو نہ کریں۔

صبا قمر کے خلاف بدنام کن الزامات، صحافی نے عوامی معافی مانگ لی

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں بے غیرتوں کی کوئی کمی نہیں ہے، کچھ نامعلوم افراد میری تصاویر اور نام استعمال کرتے ہوئے خود کو بشریٰ انصاری ظاہر کر کے مداحوں سے پیسے بٹورنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

بشری انصاری نے صارفین سے واضح طور پر کہا کہ سوشل میڈیا پر موجود یہ جعلی اکاؤنٹس ان کے آفیشل اکاؤنٹس نہیں ہیں اور ان سے متاثر ہو کر کسی بھی قسم کی مالی مدد فراہم کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ جہاں وہ مدد کرتی ہیں، وہ ہمیشہ نجی طور پر کرتی ہیں اور انہوں نے کبھی بھی عوام سے براہِ راست پیسے نہیں مانگے۔
انہوں نے مداحوں پر زور دیا کہ صرف ان کے اصلی اور تصدیق شدہ اکاؤنٹس پر بھروسہ کیا جائے اور جعلی پروفائلز کی نشاندہی کے لیے آگاہی پھیلائی جائے۔

ہانیہ عامر کی نئی مزاحیہ ویڈیو پر صارفین ہنسی سے لوٹ پوٹ
بشری انصاری نے خبردار کیا کہ اس قسم کے فراڈ نہ صرف مالی نقصان کا باعث بنتے ہیں بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی متاثر کرتے ہیں، اس لیے ہر صارف کے لیے محتاط رہنا ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp