غیر قانونی مائننگ اسکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا۔
ملزم کو احتساب عدالت کے جج حامد مغل کی عدالت میں پیش کیا گیا،دوران سماعت سینئر پراسیکوٹر نیب اور تفتیشی افسر بھی پیش ہوئے.
عدالت کا مونس الہٰی کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست پرنیب سے جواب طلب
نیب پراسیکوٹرنے کہا کہ ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ کاکول کے گزارہ جنگلات میں غیر قانونی مائنگ کی ، ملزم نے 2010 سے 2025 تک ایک لاکھ 41 ہزار 869 میٹرک ٹن فاسفیٹ نکالا ،ملزم نے قومی خزانے کو 643.700 ملین روپے نقصان پہنچایا ۔
تحقیقات کے دوران ملزم کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں ،ملزم کے نام پر ایبٹ آباد میں8 پلاٹس اور3 قیمتی گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں ، ملزم کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کاروائی ہورہی ہے ۔دوران تفتیش ملزم نے 12 مرلے پلاٹ اور مزید 2 بینک اکاؤنٹس کا اعتراف کیا ہے۔
نیب اور نائجیریا کے انسدادِ کرپشن ادارے ای ایف سی سی کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا
تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے، جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی جائے ،جسے بعدازاں عدالت نے منظور کرلیا۔

