این سی سی آئی اے کے سابق ڈی جی 120 دن کیلئے معطل

NCCIA

حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان کے سینئر افسر وقارالدین سید کو معطل کر دیا،کابینہ سیکریٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وقارالدین سید کو 120 دن کے لیے معطل کیا گیا ،معطلی سول سرونٹس رولز 2020 کے تحت عمل میں لائی گئی۔

این سی سی آئی اے کے چار افسران کے استعفے منظور، نوٹیفکیشن جاری

وقارالدین سید اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعیناتی کے منتظر تھے،گریڈ 20 کے افسر وقار الدین کی معطلی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

مزید احکامات تک وقارالدین سید معطلی کی حالت میں رہیں گے،یاد رہے وقارالدین سید کو 5 اپریل 2025 کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا پہلا ڈی جی مقرر کیا گیا تھا۔جنہیں بعد ازاں 28 اکتوبر 2025 کوعہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp