امارات میں 18 سال کی عمر قانونی بلوغت قرار، نوجوان سرپرست کی اجازت کے بغیر فیصلوں کے مجاز ہونگے

UAE

 متحدہ عرب امارات میں نیا سول قانون نافذ ہو گیا جس کے بعد نوجوان سرپرست کی اجازت کے بغیر مالی اور قانونی فیصلے کر سکیں گے۔

یو اے ای کی حکومت نے 18 سال کی عمر قانونی بلوغت قرار دے دی ، اس سے قبل یہ 20 سال کی عمر تھی۔ حکام کے مطابق 18 سال کے نوجوان سرپرست کی اجازت کے بغیر مالی اور قانونی فیصلے کر سکیں گے۔

متحدہ عرب امارات:اسکولوں کے اوقات کار سے متعلق اہم فیصلہ

حکام کا کہنا ہے کہ 18 سال کے افراد معاہدے کرنے، قرض لینے اور جائیداد خریدنے کے مجاز ہوں گے جبکہ 15 سال کے نوجوان عدالتی اجازت سے اپنے اثاثے خود سنبھال سکیں گے۔ نوجوانوں کو کاروبار رجسٹر کرنے کی اجازت بھی ہو گی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp