بنگلا دیشی مشیر کھیل کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے خط سے لگا انہوں نے سیکیورٹی صورتحال نہیں سمجھی،یہ صرف سیکیورٹی کا نہیں بلکہ قومی وقار کا مسئلہ ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش نے سخت محنت سے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا،ہم ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن ملکی وقار اور کرکٹرز کی سلامتی کو داؤ پر نہیں لگائیں گے۔
مستفیض کو آئی پی ایل سے نکالنے کا معاملہ،معین علی کھل کر بول پڑے
سری لنکا بھی میزبان ہے، چاہتے ہیں اپنے میچز وہیں کھیلیں،بھارتی کرکٹ بورڈ کہتا ہے کہ وہ مستفیض الرحمان کو سیکیورٹی نہیں دے سکتے ۔
یہ واضح ثبوت ہے کہ بھارت میں محفوظ ماحول موجود نہیں۔

